ہفتہ , ستمبر 21 2019
Home / اہم خبریں / آئیکون ٹاور میں آگ

آئیکون ٹاور میں آگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بحریا ٹائون کے آئیکون ٹاور میں پیر کے دن آگ بھڑک اٹھی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں قائم بحریا ٹائون کے منصوبے آئکون ٹاور کی آٹھویں منزل میں آگ بھڑک اٹھی جس سے علاقے میں دھویں کے بادل چھا گئے۔
فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے وقت پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی۔ فائر بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عمارت میں دھواں ہونے کے باعث فائر فائٹرز کو اندر داخل ہونے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ لیکن آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

آئیکون ٹاور آگ لگنے سے پہلے

جبکہ وہاں کے ایک مقامی نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ آگ ایک دفعہ پھر بھڑک اٹھی ہے۔ اس وقت تک کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ یاد رہے کہ کلفٹن میں زیر تعمیر آئیکون ٹاور 60 منزلہ عمارت ہے۔

Check Also

اقوام متحدہ نے تسلیم کیا ہے کہ ہر انسان کو پینے کے صاف پانی کا حق حاصل ہے

پینے کے صاف پانی کا حق اور عالمی قانون

محمد علی شاہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 28 جولائی 2010ء کو ایک تاریخی …