ہفتہ , ستمبر 21 2019
Home / اہم خبریں / آج ایڈز کا عالمی دن منایا جارہا ہے
ایڈز کا عالمی دن،

آج ایڈز کا عالمی دن منایا جارہا ہے

کراچی(ویب ڈیسک) آج پاکستان سمیت پوری دنیا میں ایڈز کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت پوری دنیا میں آج ایچ آئی وی ایڈز کے حوالے سے آگاہی کا دن آج منایا جا رہا ہے۔جس کا مقصد اس لاعلاج مرض کے حوالے سے لوگوں کوشعوری آگاہی دیناہے۔ یاد رہے کہ اس بیماری کا وائرس انسانی خون میں شامل ہو کر قوت مدافعت کے نظام کو ناکارہ با دیتاہے۔اس سال ایڈز کے عالمی دن کا تھیم “اپنا اسٹیٹس جانو”ہے۔

یونائیٹڈ نیشن کی رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں 94لاکھ لوگ ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں۔پاکستان میں بھی ایڈز وبائی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔اگر جلد اس مرض پر توجہ نہ دی گئی تو اس کو کنٹرول کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ایڈز کے حوالے سے لوگوں میں شعوری آگاہی کے حوالے سے آج پوری دنیا اور بالخصوص پاکستان کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جبکہ کراچی میں آگاہی پھیلانے کے لئے سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔

صوبے کی مختلف جیلوں میں موجود 71 قیدیوں میں ایڈز کا مرض پایا گیا ہے، جبکہ کوئٹہ میں 10 خواجہ سراؤں میں بھی ایڈز کے وائرس کا انکشاف ہوا ہے، اس کے علاوہ صوبے میں ایڈز کے مریضوں میں 26 بچے بھی شامل ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ایڈز کی علامات میں وزن میں تیزی سے کمی، ایک ماہ تک مسلسل بخار، شدید تھکن۔ ایک ماہ سے زیادہ متواتر خشک کھانسی اور دم گھٹنا، ایک ماہ سے زیادہ مسلسل جاری رہنے والے دست، بغلوں اور ٹانگوں کے جوڑ یا گلے میں غدود کی سوجن، یادداشت کی کمزوری، ڈپریشن اور دوسری اعصابی بیماریاں شامل ہیں۔ ایڈز سے بچنے کے لیے آگہی کے ساتھ ساتھ احتیاط کی بھی ضرورت ہے۔ خاص طور پر انتقالِ خون، ایک سرنج کے بار بار استعمال، غیر محتاط جنسی تعلقات اور حجامت اور جراحی کے متاثرہ آلات کے استعمال میں احتیاط ضرور کرنی چاہیے۔

Check Also

نواز شریف کا علاج اور “مرہم” کی پیشکش

سحرش ستار پی ٹی آئی حکومت اور مسلم لیگ (ن) کے درمیاں سابقہ وزیر اعظم …