ہفتہ , ستمبر 21 2019
Home / اہم خبریں / اسٹیٹ بینک 50 روپے کا اینٹی کرپشن یادگار سکہ جاری کرے گا

اسٹیٹ بینک 50 روپے کا اینٹی کرپشن یادگار سکہ جاری کرے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان بین الاقوامی اینٹی کرپشن ڈے پر 50روپے کا یادگاری سکّہ 10 دسمبر 2018ء سے جاری کرے گا۔

جمع کو بینک نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ کرپشن ایک پیچیدہ سماجی، سیاسی اور معاشی مظہر ہے جو تمام ملکوں پر اثر ڈالتی ہے۔ کرپشن جمہوری اداروں کو تباہ کرتی ہے، اقتصادی ترقی کو سست کرتی ہے اور سیاسی عدم استحکام کا سبب بنتی ہے۔

جنرل اسمبلی نے 31 اکتوبر 2003ء کو کرپشن کے خلاف اقوامِ متحدہ کا کنونشن اپنانے کا اعلان کیا۔ جنرل اسمبلی نے 9 دسمبر کو بین الاقوامی اینٹی کرپشن ڈے بھی قرار دیا تاکہ عوام میں اینٹی کرپشن کے حوالے سے آگاہی بڑھائی جائے۔

اس کنونشن پر دسمبر 2005ء سے عمل درآمد شروع ہوا۔

وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو بین الاقوامی اینٹی کرپشن ڈے پر 50 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کرنے کا اختیار دیا ہے۔ یہ سکّے 10 دسمبر 2018ء سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر کے ایکسچینج کاؤنٹرز سے جاری کیے جائیں گے۔

Check Also

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ضحیٰ مرجان ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت ہیں۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی تاریخ …