ہفتہ , ستمبر 21 2019
Home / اہم خبریں / ایوان صدر کے دروازے عوام کے لئے کھول دئیے گئے
president hose

ایوان صدر کے دروازے عوام کے لئے کھول دئیے گئے

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر)حکومت کا عوام کو سرکاری عمارتوں‌ تک رسائی کے منصوبے کے تحت ایوان صدر میں‌اب عام عوام بھی جا سکتی ہے. تفصیلات کے مطابق پاکستان میں‌پہلی مرتبہ عوام ایوان صدر میں‌ جا سکتے ہیں.اس منصوبے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں قائم گہرنر ہائوسز اور مری کا سرکاری ریسٹ‌ ہائوس عوام ک لئے کھول دیا تھا. اس موقع پر صدر پاکستان عارف علوی نے کہا کہ ہم عوام کو ہر ممکن سہولت دینا چاہتے ہیں. اور ایوان پاکستان میں‌ موجودتاریخی دستاویزات اور شخصیات سے منسلک اشیاء‌کو عوام کے دیکھنے کے لئے رکھا جائے گا.

انہوں نےمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایوانکا سیاست سے کوئی تعلق نہیں‌. ایوان صدر عوام ک لئے مہینے میں دو دفعہ کھولا جائے گا. جبکہ جلد ہی سی ڈی اے کو ایوان صدر کے ساتھ منسلک پارک کو عوام کے لئے کھولنے کی ہدایات بھی جاری کی جائیں‌گی. ایوان کے دروازے عوام کے لئے کھولنے کا مقصد ایوان اور عوام کے درمیان موجود 70 سالہ خلا کو پر کرنے کی کوشش ہے. راولپنڈی اور گرد ونواح‌ سے لوگوں‌کی بڑی تعداد نے ایوان صدر کا رخ کیا اور حکومت کے اس قدم کو سراہا.

Check Also

ڈیم

ڈیموں کی متبادل اور چھوٹے منصوبوں کی صدی

محمد علی شاہ یہ ڈیموں کی متبادل اور چھوٹے منصوبوں کی صدی ہے. اگر ہم …