ہفتہ , ستمبر 21 2019
Home / اہم خبریں / بلڈ ایشا میں 26 کروڑ ڈالر کے معاہدے طے پائے

بلڈ ایشا میں 26 کروڑ ڈالر کے معاہدے طے پائے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چودھویں بین القوامی نمائش “بلڈ ایشیا 2018 ” کراچی میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔ تین روزہ ایونٹ میں 500 کمپنیوں کے 750 کاروباری اسٹال لگائے گئے۔ نمائش میں شریک مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کے درمیان 26 کروڑ ڈالر مالیت کے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں 15 سے 17 دسمبر تک جاری رہنے والی یہ نمائش تعمیرات، رئیل اسٹیٹ اور ہائوسنگ انڈسٹری سے متعلق مصنوعات اور جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی۔

14 ویں بلڈ ایشیاء 2018 ” نمائش میں تین روز کے دوران ملک بھر سے 70 ہزار افراد نے شرکت کی۔

نمائش میں چین کے دو بڑی کمپنیوں نے پاکستان میں بھر پور سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کردی ہے جس کے تحت “یواینڈا گروپ” نے وزیر اعظم عمران خان کے سستے گھروں کے منصوبے کیلئے پری فیبریکیٹڈ ہائوسنگ اور چائینا اسپیڈ کے نظام اور پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے کے سرمایہ کاری میں دلچیسپی اور فوری عمل درآمد کیلئے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور میئر کراچی وسیم اختر سے ملاقاتیں بھی کی ہیں.

دوسری جانب چین کے ایک اور بڑے گروپ نے لیوننگ گلوبل انوسٹمنٹ کے ڈائریکٹر ژاؤ گینگ نے کہا ہے کہ چین ایشیاء میں پاکستان کو سب سے زیادہ اہمیت دے رہا ہے اور اس سلسلے میں چین کے بڑے سرمایہ کار گروپ پاکستان کی اعلٰی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

14ویں بلڈ ایشیاء نمائش میں شریک چین کے ایک اور ملٹی بلیئن ڈالر گروپ ” ووہائی” نے پاکستان اور خصوصا” کراچی کو ایشیا کا کاروباری حب بنانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے چین کی ہول سیل مارکیٹ کی کراچی میں مینوفیکچرنگ اور ڈسپلے مارکیٹوں کے قیام میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور اس حوالے سے لیوننگ صوبے کی بیشتر کمپنیوں نے مقامی تاجروں سے رابطوں کے علاوہ سرکاری شخصیات سے بھی ملاقایتں کی ہیں۔

ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام نے کہا کہ چین کے دونوں بڑے کاروباری گروپوں نے رضامندی ظاہر کی ہے کہ مقامی مارکیٹوں اورخصوصا’ پاکستان کی چھوٹی صنعتوں کی ترقی کیلئے ملکی خام مال سے جدید ٹیکنالوجی اپنا کر چین اور پاکستان کے اشتراک سے تیار کردہ مصنوعات کو ایشیاء اور عرب ممالک کی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جائے گی۔

بلڈ ایشیاء نمائش میں ’’سی پیک کنسٹرکشنش، جیمز اینڈ سٹون، سستے گھروں کی تعمیر اور ’’فرنیچر‘‘ جیسے فورمز بھی شامل تھے۔

ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام نے کہا کہ گزشتہ 14 سالوں سے یہ میگا ایونٹ کامیابی سے منعقد ہو رہا ہے۔ تعمیراتی شعبے کے حوالے سے منعقد کی جانے والی اس نمائش میں چین کے ساتھ ایرانی اور ترک کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کو شوکیس کیا۔

Check Also

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ضحیٰ مرجان ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت ہیں۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی تاریخ …