ہفتہ , ستمبر 21 2019
Home / اہم خبریں / بنیادی ضروریات فراہمی کرنا ہم سب کی اخلاقی وسماجی ذمہ داری ہے، گورنر سندھ
انسانیت سے یکجہتی کا عالمی دن

بنیادی ضروریات فراہمی کرنا ہم سب کی اخلاقی وسماجی ذمہ داری ہے، گورنر سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معاشی ، سیاسی اور سماجی اصلاحات کے ذریعہ انسانیت سے یکجہتی کے اپنے وژن پر گامزن ہے اس ضمن میں فلاح وبہبود کے لئے بھرپور اقدامات اور انصاف کی فراہمی کو حکومت کے منشور میں کلیدی اہمیت حاصل ہے کسی بھی حکومت کا بنیادی مقصد شفاف نظام کے ذریعہ مرد و خواتین کو مساوی حقوق اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسانیت سے یکجہتی کے عالمی دن کے حوالے سے جاری ایک بیان میں کیا ۔گورنرسندھ نے مزید کہا کہ جمہوریت کا استحکام غربت کے خاتمہ کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور انصاف پر مبنی حکمرانی میں ہی ممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ 20 دسمبر کو عالمی سطح پر منائے جانے والے اس دن کا تقاضہ ہے کہ ہم سب انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں،مشترکہ کاوشیںاور پرعزم ارادے سے ہی انسانیت سے اظہار یکجہتی کو عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے ، تابناک اور روشن مستقبل کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنے کو ترجیح دینا ہوگی جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ بھوک وافلاس ، غربت ، موذی امراض کا خاتمہ اور دیگر انسانی ضروریات کو پورا کرنا ہم سب کی اخلاقی، سماجی اور معاشرتی ذمہ داری بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے موجودہ حکومت کے اقدامات اہم ثابت ہورہے ہیں جس سے عوام کا حکومت پر مزید ا عتماد بڑھا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے ۔

Check Also

ڈیم

ڈیموں کی متبادل اور چھوٹے منصوبوں کی صدی

محمد علی شاہ یہ ڈیموں کی متبادل اور چھوٹے منصوبوں کی صدی ہے. اگر ہم …