ہفتہ , ستمبر 21 2019
Home / بین الاقوامی / ترکی میں ٹی وی کا ریمور ٹ نہ دینے پر چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑا بھائی قتل۔۔۔۔

ترکی میں ٹی وی کا ریمور ٹ نہ دینے پر چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑا بھائی قتل۔۔۔۔

انقراء (ویب ڈیسک) ترکی میں 16سالہ بچے نے ٹی وی کا ریمورٹ نہ دینے پر بڑے بھائی کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا ھے۔

رپورٹ مطابق ترکی کے اناتولیا والے علاقے میں دوبھائیوں میں ٹی وی کے ریمورٹ پر جھگڑا ہوا، دونوں بھائی گھر میں بیٹھے ٹی وی دیکھ رہے تھے۔

چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی سے ٹی وی چینل تبدیل کرن یکے لئے ریمورٹ مانگا۔ بڑے بھائی نے انکار کیا جس پر بات تو تو میں میں ہوئی اور بات زیادہ بڑہ جانے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو چاقو کے کئی وار سے لہو لہان کر دیا، جس کے نتیجے میں بڑے بھائی کو زخمی حالت میں اسپتال لے جارہے تھے جہاں اس نے راستے ہی میں وہ اجل کا شکار ہو گیا۔

معاملے کی تحقیق پر پولیس نے چھوٹے بھائی کو حراست میں لے لیا۔

Check Also

آسٹریلیا نے پاکستان کو 0-5 سے وائٹ واش کردیا

محمد واحد آسٹریلیا نے پاکستان کو 0-5 سے وائٹ واش کردیا. ورلڈکپ سے قبل اہم …