ہفتہ , ستمبر 21 2019
Home / اہم خبریں / سندھ میں موٹر سائیکلوں میں بھی ٹریکر لگیں گے

سندھ میں موٹر سائیکلوں میں بھی ٹریکر لگیں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادرشاہ نے کہا ہے کہ دار الحکومت کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل میں ٹریکر لگانے اور موٹر واہیکل میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی سمری وزیراعلی سندھ کو ارساں کردی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے نئیں اور پرانی موٹر سائیکلوں میں سندھ بھر میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. نئیں اور پرانی موٹرسائیکل میں ٹریکر لگانے کی سمری منظور ہونے کہ بعد سندھ بھر میں قانون لاگو ہوجائے گا.

موٹر واہیکل میں بھی ترمیم کا فیصلہ اور بل اسمبلی سے پاس کروایا جائے گا۔

سید اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ موٹر سائیکلز میں ٹریکرز لگانے کہ لیے کمپنیز اور شوروم مالکان کو پابند کیا جائے گا،جس موٹر سائیکل میں ٹریکر نہیں ہوگا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، سندھ حکومت نے ایسا فیصلہ سندھ بھر میں موٹر سائیکل چوری ہونے سے بچانے کہ متعلق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل میں ٹریکر لگا ہوگا تو ہی محکمہ ایکسائز موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ دیکر رجسٹرڈ کرے گی،ٹریکر لگنے سے موٹر سائیکل چوری ہونے کہ بعد ٹارگٹ کلنگ اور دیگر کارروائیوں میں استعمال ہونے سے بچ جائیں گیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں تمام موٹرسائیکلز میں ٹریکر لگانے کے متعلق تمام اداروں کو پابند کیا جائے گا،موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگانے سے عوام کا ہی فائدہ ہوگا۔

Check Also

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت

ضحیٰ مرجان ذولفقارعلی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت ہیں۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی تاریخ …