ہفتہ , ستمبر 21 2019
Home / تازہ ترین / سولر پاور اسمارٹ ٹریکر بٹوہ
سولر سسٹم بٹوہ

سولر پاور اسمارٹ ٹریکر بٹوہ

نیدر لینڈ(ویب ڈیسک) موبائیل فون چھننا ایک تکلیف دہ تجربہ ہے۔ جس سے کئی لوگ متاثر ہوئے ہیں۔بعض اوقات موبائل چھننے یا چوری کرنے والا شخص اپنینساتھ پورا بٹوہ بھی لے اڑتا ہے۔ جس سے انسان ذہنی طور پر پریشان ہو جاتا ہے۔چونکہ بٹوے میں ضروری کاغذات اور قیمتی کارڈز بھی موجود ہوتے ہیں جن کے گم ہو جانیسے کافی مسائل پیدا ہو جاتے ہیں ۔ لیکن ٹیکنالوجی نے انسانی زندگی میں جہاں اور بہت ساری آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں اب ایک ایسا بٹوہ بھی ایجاد کر لیا گیا ہے۔ جس میں ٹریکر سسٹم نصب ہونے کی وجہ سے اس کو چرایا نہیں جا سکتا۔

ڈچ کمپنی نے نے مالک کی آواز اور اسمارٹ کارڈ میکنزم کے ذریعے 0.38سینٹی میٹر کا ایک ایسا بٹوہ بنالیا ہے جس میں ٹریکنگ کارڈ نصب ہے۔لہذا مالک GPSسسٹم کے ذریعے اپنا بٹوہ ٹریک کر سکتا ہے۔ اس بٹوے میں بیک وقت 1کارڈ رکھنے کی گنجائش ہے ۔ جبکہ6کارڈ ایک بٹن دبانے سے تاش کے پتوں کی طرح کھل کر سامنے آجاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ والٹ بلوٹوتھ کے ساتھ کنکٹڈ ہوتا ہے۔لیکن جیسے ہی یہ کنکٹوٹی کی رینج سے باہر جاتاہے تو الآرم بجنا شروء ہو جاتے ہیں۔

Check Also

پی ایس ایل فور: احمد شہزاد کی عمدہ پرفارمنس، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کامیاب

کراچی (ویب ڈیسک) احمد شہزاد کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان …