ہفتہ , ستمبر 21 2019
Home / اہم خبریں / لیڈی پولیس آفیسر نومولود بچی کے ساتھ فرائض منصبی نبھاتے ہوئے

لیڈی پولیس آفیسر نومولود بچی کے ساتھ فرائض منصبی نبھاتے ہوئے

پشاور (اسٹاف رپورٹر) پشاور سے تعلق رکھنے والی لیڈی پولیس آفیسر اپنی نومولود بچی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دیتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سارا تواب عمر پاکستان بھر میں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

سارا تواب پشاور میں ناجائز تجاوزات اور دکان داروں کی طرف سے اشیاء خوردونوش اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپنے دورے کے دوران اپنی پانچ ماہ کی بیٹی کے ساتھ فرائض منصبی نبھاتے نظر آئیں۔

سارا تواب عمر نے گزشتہ دنوں پشاور کے علاقے ہشت نگری، فقیر آباد اور دلازاک روڈ پر مختلف دکانوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے غیر معیاری اشیاء، صفائی کی کمی، ناجائز تجاوزات، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور پرایس لسٹ کی غیر موجودگی پر لوگوں کو گرفتار کیا۔ جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کی تصویریں وائرل ہوئیں اور انہیں جہاں سراہا گیا وہیں لوگوں میں انہیں خوب پذیرائی ملی۔

Check Also

ڈیم

ڈیموں کی متبادل اور چھوٹے منصوبوں کی صدی

محمد علی شاہ یہ ڈیموں کی متبادل اور چھوٹے منصوبوں کی صدی ہے. اگر ہم …