ہفتہ , ستمبر 21 2019
Home / اہم خبریں / نیشنل ریفائنری لمیٹڈ سے برطرف ملازمین کا احتجاج

نیشنل ریفائنری لمیٹڈ سے برطرف ملازمین کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کے برطرف کیے گئے آفیسر اور ملازمین نے جبری برطرفی کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ تفصیلات کے نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کے برطرف کیے گئے آفیسر اور ملازمین نے جبری برطرفی کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر محمد مزمل اور احتجاج کے دیگر شرکاء نے کہا نیشنل ریفائنری لمیٹڈ ایک آئل کمپنی ہے جہاں سے پچھلے کئی ماہ سے افسران بالخصوص ملازمین کو غیر قانونی طور پر نکالا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے متاثر خاندان مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کے متاثر مختار سومرو نے کہا کے گزشتہ کئی ماہ سے نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کے اسٹاف کو بغیر قانونی تقاضے پورے کئے برطرف کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم معاشی طور پر دن بن دن بدحال ہوتے جارہے ہیں۔ ہمارے گھروں میں فاقے ہونے لگے ہیں۔ اور بچوں کی فیس نہ دینے کی وجہ سے اسکول سے نوٹس آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کھانے کے لئے پیسے نہیں بچوں کو تعلیم کیسے دلائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ اس واقعے کا از خود نوٹس لے جبری برطرفیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ ہمیں ہماری نوکریوں پر بحال کیا جائے اور ہم سب کا معاشی قتل روکے۔ احتجاج کے شرکاء نے ریفائنری کی نجکاری کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔

Check Also

ڈیم

ڈیموں کی متبادل اور چھوٹے منصوبوں کی صدی

محمد علی شاہ یہ ڈیموں کی متبادل اور چھوٹے منصوبوں کی صدی ہے. اگر ہم …