ہفتہ , ستمبر 21 2019
Home / پاکستان / ٹڈاپ پیپر ورلڈ ولیدر ورلڈ مڈل ایسٹ میں شرکت کرے گی
TDAP

ٹڈاپ پیپر ورلڈ ولیدر ورلڈ مڈل ایسٹ میں شرکت کرے گی

کراچی(بزنس رپورٹر)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان 18مارچ 2019سے شروع ہونے والی پیپر ورلڈ و لیدر ورلڈ مڈل ایسٹ نمائش میں پاکستان پویلین کے ساتھ شریک ہوگی ۔میسے فرینکفرٹ پاکستان کے نمائندے عمر صلاح الدین کے مطابق تین روزہ اس نمائش میں پاکستانی کمپنیوں کی جانب سے اسٹیشنری، رائٹنگ انسٹرومنٹس، کھلونوں، لیدر گارمنٹس اور لیدر گڈز کی نمائش کی جائیگی،پیپر ور لڈ آفس اسٹیشنری اور ساتھ ہی ساتھ پینٹنگ آئٹمز اور اسکول اسٹیشنری جیسی مصنوعات کے لئے، ایک ون اسٹاپ سولوشن کی حیثیت رکھتی ہے، بیک وقت لیدر ورلڈ کے ساتھ منعقد کئے جانے کی وجہ سے اس نمائش میں اعلیٰ کوالٹی کی لیدر مصنوعات بھی دیکھی جا سکیں گی۔پاکستان سے2018 میں چار کمپنیوں نے پیپر ورلڈ میں شرکت کی تھی جن میں ڈالر انڈسٹری نے براہِ راست جبکہ آفتاب سنز، بٹ لیدر اور ریکس سیرامکس نے ٹڈاپ کے بینر تلے شرکت کی تھی۔ٹڈاپ پیپر ورلڈ ور لیدر ورلڈ مڈل ایسٹ میں پاکستانی صنعت اروں کو رعایتی قیمت پر اسٹال فراہم کر رہی ہے، پیپر ورلڈ کے لئے اسٹال سبسڈی کے بعد 325,000 روپے اور بنا ء سبڈی کے یہ اسٹال 654, 474 روپے کے ہونگے جبکہ لیدر ورلڈ کے لئے اسٹال کی رعایتی قیمت 405,000 اور بنا ء رعایت کے یہ اسٹال 654,474 روپے میں دستیاب ہونگے۔

Check Also

تھر کول پاور پروجیکٹ کے تحت سستی ترین بجلی بنے گی

تھر کول پاور پروجیکٹ سے سستی ترین بجلی بنے گی

محمد واحد توانائی بحران سے نمٹنے والے منصوبے تھرکول پاور پروجیکٹ سے بجلی کی پیداوار …