ہفتہ , ستمبر 21 2019
Home / اہم خبریں / پاکستان بھارت تعلقات کرتار پور راہداری کی وجہ سے بحال نہیں ہوسکتے۔

پاکستان بھارت تعلقات کرتار پور راہداری کی وجہ سے بحال نہیں ہوسکتے۔

نئی دہلی(ویب دیسک) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ کرتار پور راہداری پاک بھارت مذاکرات کا آغاز نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان و انڈیا کے درمیان کرتار پور راہداری پاکستان کی جانب سے امن کا پہلے قدم سے جہاں دونوں ملکوں کے سکھوں کی خوشی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے بھارت سے سکھوں کی ایک بڑی تعداد نے کرتار پور راہداری کے قیام کے حوالے سے پاکستان میں منعقد تقریب میں شرکت کی وہیں پڑوسی ملک بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اس تقریب میں نہ صرف شرکت سے انکار کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ سارک ( سائوتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریٹو) کا اجلاس پاکستان میں ہونے کی صورت میں بھارت اس اجلاس میں شریک نہیں ہوگا۔

انہوں نے اپنے تلخ بیان میں مزید کہا کہ پاک بھارت تعلقات اس وقت تک صحیح سمت میں نہیں چل سکتے جب تک پاکستان انڈیا میں اپنی دھشتگردی کی کاروائیاں ختم نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ کارتارپور سرحد پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا کردار ادا نہیں کرے گا۔

Check Also

ڈیم

ڈیموں کی متبادل اور چھوٹے منصوبوں کی صدی

محمد علی شاہ یہ ڈیموں کی متبادل اور چھوٹے منصوبوں کی صدی ہے. اگر ہم …