ہفتہ , ستمبر 21 2019
Home / پاکستان / پروین شاکر کی 66ویں سالگرہ

پروین شاکر کی 66ویں سالگرہ

کراچی(ویب ڈیسک) محبت اور احساسات کو الفاظ کے موتیوں میں پروکر شاعری کی شکل دینے والی پروین شاکر کی آج 66 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

لاکھوں دلوں کے جذبات کی ترجمانی کرنے والی پروین شاکر 24نومبر1952میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ اردو ادب میں منفرد انداز کی وجہ سے ادبی اور دیگر حلقوں میں ان کو پہچان اور ایک جداگانہ حیثیت ملی۔ ان کے والد کا نام حسین تھا۔

شروع سے علم و ادب کی طرف جھکاؤ تھا، یہی وجہ ہے کہ دوران تعلیم ادبی محفلوں میں حصہ لینے میں پیش پیش تھیں اور اس کے ساتھ ہی ریڈیو پاکستان کے مختلف علمی ادبی پروگرامز میں شرکت کیا کرتی تھیں۔

انگلش لیٹریچر میں گریجویشن کیا اور اسی موضوع پر جامع کراچی سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے بطور استاد فرائض منصبی بھی انجام دیے جس کے بعد ان کا پہلا شاعری کا مجموعہ “خوشبو” 1970 میں چھپا جس کو غیر معمولی طور پر پذیرائی ملی، جس کے بعد پروین شاکر کے کتنے ہی شاعری مجموعے چھپے۔ ان کتابوں میں انکار، صد برگ، خود کلامی اور کیف آئینہ شامل ہیں۔

انہوں نے شاعری کے ساتھ ساتھ کالم نویسی بھی کی۔ روح کی گہرائیوں سے انسانی جذبات کا اظہار کرنے والی شاعرہ پروین شاکر کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف پرکتنے ہی اعزازات سے نوازا گیا، جن میں آدم جی ادبی انعام، صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور دیگر شامل ہیں۔

پروین شاکر 26 دسمبر 1994 کو اسلام آباد میں ایک روڈ حادثے میں 42 برس کی عمر میں اس فانی دنیا سے کوچ کر گئیں۔

Check Also

تھر کول پاور پروجیکٹ کے تحت سستی ترین بجلی بنے گی

تھر کول پاور پروجیکٹ سے سستی ترین بجلی بنے گی

محمد واحد توانائی بحران سے نمٹنے والے منصوبے تھرکول پاور پروجیکٹ سے بجلی کی پیداوار …