ہفتہ , ستمبر 21 2019
Home / تازہ ترین / پی ٹی سی ایل نے پشاور میں ایکس چینجزکو اپ گریڈ کر دیا

پی ٹی سی ایل نے پشاور میں ایکس چینجزکو اپ گریڈ کر دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اپنے نیٹ ور ک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے تحت پشاور میں حیات آباد، جی ٹی روڈ ، خیبر اور سٹی ایکس چینجزکو اپ گریڈ کر دیا ہے۔

نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے تحت ملک بھر میں 100اہم ایکس چینجز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ جس میں سے اب تک 12 شہروں بشمول فیصل آباد، گوجرانوالہ، حیدر آباد، اسلام آباد، کراچی، کھاریاں، لاہور، ملتان، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور سیالکوٹ سمیت میں 53 ایکس چینجز کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔

بدر الزمان، ریجنل جنرل منیجر، پی ٹی سی ایل، پشاور نے اس موقع پر کہا،’’ پشاور میں اپ گریڈ کی جانے والی ایکس چینجز سے وابسطہ ہمارے صارفین اب تیز رفتار لامحدود انٹرنیٹ اوربلا تعطل براڈ بینڈ کنیکٹوٹی سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ نیٹ ور ک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ نے پہلے ہی بہت اچھے نتائج ظاہر کرنا شروع کردیئے ہیں اور صارفین کی شکایات میں حد درجہ تک کمی واقع ہو ئی ہے ۔‘‘

ایکس چینجز کے ٹرانسفارمیشن کے بعد صارفین اب 10،20،50،100 mbps کے تیز رفتار انٹرنیٹ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اب مفت PTCL کالز، لامحدود ڈاؤن لوڈ، مفت PTCL اسمارٹ ٹی وی اور اسمارٹ ٹی وی App تک رسائی اور 1سال تک مفت لامحدود iflix تک رسائی اور مفت وائی فائی راوئٹرحاصل کر سکتے ہیں۔

پاکستان بھر میں اپنے صارفین کو ڈیجیٹل طرز زندگی کی فراہمی کے سلسلے میں پی ٹی سی ایل اپنی بھر پور توجہ ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ پرمرکوز کئے ہوئے ہے۔

Check Also

تھر کول پاور پراجیکٹ

تھر کول کی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل

اسلام کوٹ: پاکستان کو بجلی کی بجلی کی فراہمی شروع کرتے ہوئے تھر کے کوئلے …