ہفتہ , ستمبر 21 2019
Home / بین الاقوامی / ڈیزی شاہ کو ممبئی پولیس نے طلب کر لیا

ڈیزی شاہ کو ممبئی پولیس نے طلب کر لیا

ممبئی (ویب ڈیسک)ڈیزی شاہ کو ممبئی پولیس نے تھانے طلب کیا۔ تفصیلات کے مطاث بھارتی اداکارہ ڈیزی شاہ کو ممبئی پولیس اوشی ویرا پولیس اسٹیشن نے طلب کر کے نانا پاٹیکر کے خلاف تحریری طور پر بیان ریکارڈ کرنے کا کہا ہے۔
یاد رہے کہ می ٹو موومنٹ کے تحت تنوشری دتا کی جانب سے نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا گیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ فلم “ہارن اوکے پلیز” کے گانے کی شوٹنگ پر نانا پاٹیکر نے ان کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت سیٹ پر موجود تمام لوگوں سے بیان کیا جائے گا اور چونکہ ڈیزی شاہ نہ صرف سیٹ پر موجود تھیں بلکہ وہ اس فلم میں بطور اسسٹنٹ کوریوگرافر کام بھی کر رہیں تھیں لہٰذا انکو اپنی سہولت کے مطابق پولیس اسٹیشن آکراپنا بیان قلم کروانا پڑے گا۔

جبکہ ڈیزی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ سیٹ پر موجود ضرور تھیں لیکن انکا اس طرح کی کسی بھی سرگرمی سے نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وہ اس کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں وہاں اپنے کام پر فوکس کرتی تھی۔ ڈانس اسٹیپ سکھانے سے زیادہ کسی کے ساتھ انکا کوئی تعلق نہیں رہا۔

Check Also

آسٹریلیا نے پاکستان کو 0-5 سے وائٹ واش کردیا

محمد واحد آسٹریلیا نے پاکستان کو 0-5 سے وائٹ واش کردیا. ورلڈکپ سے قبل اہم …