ہفتہ , ستمبر 21 2019
Home / کاروبار / کراچی چیمبر میں سب کمیٹیاں اور خصوصی کمیٹیاں قائم

کراچی چیمبر میں سب کمیٹیاں اور خصوصی کمیٹیاں قائم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) نے سال 2018-19کے لیے19 سب کمیٹیوں اور چار خصوصی کمیٹیوں کے چیئرپر سنز کو مقرر کر دیا ہے۔

کراچی چیمبر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جی ایس ٹی اینڈ ایس آر بی سب کمیٹی شکیل الرحمن، فیڈرل ٹیکسیشن سب کمیٹی ھلال احمد،ایکسپورٹس و اسپیشل اکنامک زونز سب کمیٹی طارق انیس، کسٹمز اور ویلیو یشن سب کمیٹی وسیم الرحمن، امپورٹ، اینٹی اسمگلنگ، قر نطینہ اور سرٹیفیکشن سب کمیٹی حنیف پوچی،انڈسٹری و ماحولیات سب کمیٹی ریاض ڈھیڈی،بینکنگ اینڈ انشورنس سب کمیٹی خرم ریاض،فیئرزایگزی بیشنز اینڈ ٹریڈ ڈیلی گیشن سب کمیٹی نوید فاروقی، لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی حفیظ عزیز،کمیونی کیشن سب کمیٹی شاہد اسماعیل ،ڈپلومیٹک مشنز اینڈایمبیسیز لائژن سب کمیٹی شمعون ذکی،پبلک سیکٹر یوٹیلیٹیز،پاور اینڈ گیس سب کمیٹی ہمایوں محمد،پروونشل اینڈ لوکل ٹیکسز سب کمیٹی تنویر احمد باری، پورٹس شپنگ اینڈملٹی موڈل ٹرانسپورٹ سب کمیٹی حسن شیخ وہرہ، ہیلتھ اینڈایجوکیشن سب کمیٹی ایم اسماعیل سوریا ، ڈبلیو ٹی او،آئی پی آر،ایف ٹی اے اینڈ ریجنل ٹریڈ سب کمیٹی شمیم احمد جملانہ ،خواتین تاجروں کی سب کمیٹی درشہوار ، ٹریول اینڈ ٹورزم فیصل خلیل اور ہاؤسنگ ، کنسٹرکشن و رئیل اسٹیٹ آصف سم سم کی سربراہی میں قائم کی گئی ہیں.

اس کے علاوہ ایم او یوز کے نفاذ کی خصوصی کمیٹی کراچی چیمبر کے صدر جنید ماکڈا کی سربراہی میں کام کرے گی جبکہ مائی کراچی خصوصی کمیٹی کے لئے محمد ادریس، چھوٹے تاجروں کی خصوصی کمیٹی کے لئے عبدالمجید میمن اور انڈسٹریل زونز کی خصوصی کمیٹی کے لئے سلیمان چاؤلہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

Check Also

آئی کیپ کے تحت نیشنل ٹیکس کانفرنس 2019 کا انعقاد

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) ملکی معیشت کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے ٹیکس معاملات پر …