ہفتہ , ستمبر 21 2019
Home / اہم خبریں / کرسمس پر اقلیتی برادری کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت
کرسمس پر اقلیتی برادری کو فول پروف سیکورٹی فراہمکرنے کی ہدایت

کرسمس پر اقلیتی برادری کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

ڪراچي (اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ضلع غربی زاہد حسین میمن کی زیر صدارتجمعرات کو اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین ڈی ایمسی ویسٹ اظہار احمد خان، ڈائریکٹر آپریشن سولڈویسٹ فرحان لودھی، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹشوکت علی کھتیان، ہینگ زو جن جیانگ گروپ کمپنی اورسندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے نمائندے، اسٹنٹ کمشنرز ،واٹر بورڈ کے افسران اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے مربوط اقدامات کئے جائیں اور مسائل کے حل کے لئے بھرپورکوششیں کی جائیں۔ ڈی سی وسیٹ نے سندھ سولڈ ویسٹمینجمنٹ بورڈ کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بار بار یاد دہانیوں کے باوجود جگہ جگہ کچرے کے انبار لگے ہیں، اہم شاہراہوں پر صفائی ستھرائی کا فقدان ہے۔ انہوں نے چینی کمپنی کو اس حوالے سےکارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے کاموں کو بہتر انداز میں انجام دیا جائے،بصورت دیگر ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر چئیرمین ڈی ایم سی ویسٹ نے بتایا کہ واٹر کمیشن کی ہدایت کےمطابق ڈی ایم سی کا عملہ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کوٹھیکیدار کے معاہدے کے مطابق فراہم کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کرسمس کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ضلع غربی نےسیکیورٹی اداروں، کے الیکٹرک اور ضلعی انتظامیہ کومسیحیی برادری کے علاقوں، گرجا گھروں اور اقلیتوں کی دیگر عبادت گاہوں کیلئے سیکورٹی بڑھانے، لوڈشیڈنگ نہ کرنے اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ایس ایس پی ضلع ویسٹ نے اجلاس میں بتایا کہ کرسمس کے حوالے سے ضلع بھر میںسیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جس میں اسنیپ چیکنگ، پولیس گشت اور پکٹنگ بڑھا دی گئی ہے۔انہوں نے کراچی واٹر بورڈ کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ ضلع کے جن علاقوں میں پانی کی قلت ہے وہاں واٹر ٹینکرسروس کو فعال کیا جائے اور عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

Check Also

ڈیم

ڈیموں کی متبادل اور چھوٹے منصوبوں کی صدی

محمد علی شاہ یہ ڈیموں کی متبادل اور چھوٹے منصوبوں کی صدی ہے. اگر ہم …