ہفتہ , ستمبر 21 2019
Home / تازہ ترین / کلف پاکستان اسپورٹس کلب نے آفتاب منشی میموریل فٹبال میچ جیت لیا
سی ای اوزیڈ ایم ٹریڈرز افتخار منیر کا کلف پاکستان اسپورٹس کلب کی ٹیم کے ہمراہ گروپ

کلف پاکستان اسپورٹس کلب نے آفتاب منشی میموریل فٹبال میچ جیت لیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلف پاکستان اسپورٹس کلب نے کمپینین فرینڈز ایف سی کو ایک گول سے شکست دیکر آفتاب منشی میموریل فٹبال میچ جیت لیا ہے۔

عبدالخالق افغانی اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے میچ میں کمپینین فرینڈز نے کھیل کے 16ویں منٹ میں قمبر کے گول کی بدولت برتری حاصل کرلی لیکن دو منٹ کے وقفے سے اسامہ جمیل کے پاس کو فیضان نے گو ل میں تبدیل کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑتوڑ حملے کئے لیکن گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں۔

سی ای اوزیڈ ایم ٹریڈرز افتخار منیر کا فرینڈز کمپنین ایف سی کی ٹیم کے ہمراہ گروپ

میچ کے اختتامی لمحات میں ملنے والے پنالٹی کارنر پر انس شاہد نے گول اسکور کرکے کلف پاکستان اسپورٹس کلب کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔

مہمان خصوصی سی ای او زیڈ ایم ٹریڈرز افتخار منیر نے فاتح ٹیم کے کپتان سید قلب محمد کو ونر اور کمپنین فرینڈز کے قائد سید محمد سلمان کو رنر ٹرافی دی۔

سی ای او زیڈ ایم ٹریڈرز افتخار منیر گیند کو کک لگا کر آفتاب منشی میموریل فٹبال میچ کا افتتاح کررہے ہیں ۔مجیب الرحمان خان ،انجینئر سید جہانگیر حیدر ،خواجہ سعید الدین و دیگر بھی موجودہیں ۔

اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے معاشر ے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کلف پاکستان کے کردار کو سراہا اور آفتاب منشی کے نام سے میچ کا انعقاد ہر سال کرانے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر کلف پاکستان کے صدر مجیب الرحمان خان، نائب صدر انجینئر سید جہانگیر حیدر، پروفیسر خواجہ سعید الدین، ساجد عباسی، خالد حسن، ریاض الدین، شاہد علی خان، اقراء فاطمہ، شاہ حسین شاہ، سید دلدار علی نقوی، سید جنید مظفر زید ی، شاہد مودودی ودیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

میچ میں ریفری کے فرائض فیصل انور اور ارشاد سبحان نے سرانجام دیئے۔

Check Also

وزیر اعظم عمران خان نے گھوٹکی میں کہا ہے کہ وہ آصف زرداری اور شریف برادران کو نہیں چھوڑینگے

آصف زرداری اور شریف برادران کو نہیں چھوڑینگے، عمران خان

گھوٹکی (رپورٹ: شبیر عاربانی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ آصف زرداری اور شریف برادران …