ہفتہ , ستمبر 21 2019
Home / اہم خبریں / کوہستان: غیرت کے نام پر 2 خواتین اور 2 مرد قتل
Image courtesy: jworldtimes

کوہستان: غیرت کے نام پر 2 خواتین اور 2 مرد قتل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے بالائی کوہستان ‘لوتر’ میں غیرت کے نام پر 2 لڑکے اور 2 لڑکیوں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ہے۔








ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) راجہ عبدالصبور نے میڈیا کو بتایا کہ قتل ہونے والے افراد پر خاندانی جرگے میں ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر چاروں کو قتل کرنے کا حکم دیا گیا۔پولیس کے مطابق قتل ہونے والے چاروں خواتین و مرد آپس میں رشتہ دار تھے جنہیں ان کے خاندان والوں نے ہی قتل کیا۔ڈی پی او کوہستان کے مطابق پولیس نے قتل کی ایف آئی درج کرلی ہے اور ملزمان تک پہنچنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات پیش آیا مقدمے کے اندراج کے بعد قاتلوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کوہستان میں ایک شادی میں شریک لڑکیوں کی لڑکوں کے رقص کرنے پر تالیاں بجانے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد انہیں قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس واقعہ کا ڈراپ سین 6 سال بعد رواں ماہ 3 دسمبر کو سامنے آیا تھا جب ان لڑکیوں کے 4 گرفتار رشتہ داروں نے لڑکیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے لڑکیوں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف کیا جس کے بعد ان کی لاشیں دریا میں بہا دی گئیں تھیں جبکہ ویڈیو میں نظر آنے والی 2 لڑکیاں زندہ ہیں ا سکے ساتھ رقص کرنے والے لڑکوں کے 3 بھائیوں کو بھی قتل کردیا گیا تھا۔

2012 یاد رہے کہ میں صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان کے ایک نوجوان نے میڈیا پر آکر یہ الزام عائد کیا تھا کہ ان کے 2 چھوٹے بھائیوں نے شادی کی ایک تقریب کے دوران رقص کیا جس پر وہاں موجود خواتین نے تالیاں بجائیں۔تقریب کے دوران موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو بعد میں مقامی افراد کے ہاتھ لگ گئی جس پر مقامی جرگے نے ویڈیو میں نظر آنے والی پانچوں لڑکیوں کے قتل کا حکم جاری کیا بعد ازاں ان لڑکیوں کے قتل کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں تاہم میڈیا پر یہ رپورٹس سامنے آنے کے بعد سپریم کورٹ نے اس معاملے کا ازخود نوٹس لیا تھا، جس پر وفاقی اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے اس واقعے کی تردید کی تھی، بعدازاں سپریم کورٹ کے حکم پر کوہستان جانے والی ٹیم کے ارکان نے بھی لڑکیوں کے زندہ ہونے کی تصدیق کردی تھی۔

مذکورہ واقعے کی تحقیقات کے عدالت سے ایک مرتبہ پھر رجوع کرنے والے شخص نے موقف اختیار کیا تھا کہ جرگے کے حکم پر 4 لڑکیوں اور 3 لڑکوں کو قتل کردیا گیا تھا۔

Check Also

ڈیم

ڈیموں کی متبادل اور چھوٹے منصوبوں کی صدی

محمد علی شاہ یہ ڈیموں کی متبادل اور چھوٹے منصوبوں کی صدی ہے. اگر ہم …