ہفتہ , ستمبر 21 2019
Home / اہم خبریں / گورنرسندھ کی امریکی سرمایہ کاروں کو تعاون کی یقین دہانی
American Business Council Pakistan
American Business Council Pakistan

گورنرسندھ کی امریکی سرمایہ کاروں کو تعاون کی یقین دہانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحو ل ہے اور اس ضمن میں امریکی سرمایہ کار شہر میں توانائی، انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ ، تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں حصہ لیں، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون ، مدد اور معاونت فراہم کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی بورڈ کلب میں امریکن بزنس کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ ظہرانہ کے موقع پر کیا۔

اجلاس میں امریکن بزنس کونسل کے صدر کامران نشاط اور کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل Jo Anne Wagner سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ABC Pak logo
ABC Pak logo

گورنر سندھ نے صوبہ میں مثبت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے حوالہ سے اٹھائے گئے اقدامات بالخصوص انڈسٹریل لائژن کمیٹی کے قیام سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مزکورہ کمیٹی صنعت کاروں کو درپیش مسائل کے فوری تدارک کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت ملک کے اقتصادی حب کراچی کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہا ہے، شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے وفاق بھرپور تعاون کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے زیرِ انتظام وفاق کے تحت چار ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ، سیورج ٹریٹمنٹ پلانٹ، نادرن بائی پاس کی توسیع اور گرین لائن (بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم ) منصوبے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر کو کچرے سے پاک کرنے کے لئے بھی خصوصی اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں اس سلسلے میں صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون و مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Check Also

پاکستان میں اسلامی بینکاری کا بڑھتا رجحان

محمد واحد اسلامی بینکاری صرف اسلامی ممالک میں نہیں بلکہ ساری دنیا میں تیزی سے …