ہفتہ , ستمبر 21 2019
Home / بین الاقوامی / 17 دسمبر سے ٹمبلر کی جانب سے فحش مواد پر پابندی
ٹمبلرکا فحش مواد پر پابندی عائد کرکے اسے تلف کرنے کا اعلان

17 دسمبر سے ٹمبلر کی جانب سے فحش مواد پر پابندی

معروف مائیکرو بلاگنگ سروس ٹمبلر رواں ماہ 17دسمبر سے اپنی سائٹ پر فحش مواد پر پابندی عائد کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹمبلر ایک معروف سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ہے ۔ جسے 2007میں ڈیوڈ کرپ نے بنایا تھا ۔ اس سائٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس سائٹ پر کسی بھی قسم کا ویڈیو، آڈیو،تحریری مواد پوسٹ کیا جاسکتا ہے۔ آزادی اظہار کے اس پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرتے ہوئے صارفین بڑی تعداد میں یہاں فحش مواد اپلوڈ کرتے ہیں۔حال ہی میں ٹمبلر کمپنی نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ٹیکنالوجی اور اس پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرتے ہوئے صارفین اڈلٹ کونٹینٹ سائٹ پر اپلوڈ کر رہے ہیں جس سے بچے اور بالخصوص نوجوان بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ سوسائٹی میں سدھار لانے اور مزید برائیوں سے بچانے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں ماہ دسمبر کی 17تاریخ سے فحش مواد کی پابندی عائد کی جارہی ہے اور ساتھ ہی پہلے موجود غیر اخلاقی مواد کو بھی تلف کیا جارہاہے ۔

Check Also

ڈیم

ڈیموں کی متبادل اور چھوٹے منصوبوں کی صدی

محمد علی شاہ یہ ڈیموں کی متبادل اور چھوٹے منصوبوں کی صدی ہے. اگر ہم …