ہفتہ , ستمبر 21 2019
Home / اہم خبریں / 2020 بھی عمران خان کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔منظور حسین وسان
2020 بھی عمران خان کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔منظور حسین وسان

2020 بھی عمران خان کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔منظور حسین وسان

کراچی(اسٹاف رپورٹر )پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے نئیں پیشنگوئی کرتے عمران خان کی حکومت کو آڑے ہاتہوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کہ لئے عمران خان دشواریاں تو پیدا کر رہے ہیں پر 2020 بھی عمران خان کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔ یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ کے باہر کارکناں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ نیب اور حکومتی گٹھ جوڑ کے باوجود بھی عمران خان کے بندے بھی پکڑ میں آئیں گے،بھت جلد ایسا بھی دن آئیگا کے عمران خان خود ہی روئیں گیں اور کہیں گے کہ یہ میرے ساتھ کیا ہوا ہورہا ہے۔منظور وسان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ سازشوں سے بھری پڑی ہے،اس طرح کے ہتھ کنڈے حکومت استعمال کرے گی تو انکے لئے بھی فائدے مند نہیں ہوگا۔انہوں نے پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 2019 حکومت کا سال ہے اس میں وہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کریں گے پر کامیاب نہیں ہوگی،عمران خان کا مقصد پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سوچنا چاہیئے جمہوریت کو نقصان نہ دے، پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف انتقامی کاروائیاں نئی بات نہیں ہے،حکومت مخالف جماعتوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں سے حکومت کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جمہوریت چلے اور حکومت اپنی مدت پوری کرے،مگر عمران خان نہیں چاھتے کے جمہوریت چلے اورحکومت مدت پوری کرے، عمران خان کسی اور طریقے سے اقتدار میں رہناچاھتاہے جو اس کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔منظوروسان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کے اپوزیشن کو مقدمات میں الجھائے رکہیں تاکےآنے والے بلدیاتی اور عام انتخابات میں آسانی ہو پر عمران خان کی حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں جیت پائے گی،جھاڑو ہیلیکاپٹر والے سے لیکر کے پی کے تک بھی گھومنے والا ہے۔

Check Also

ڈیم

ڈیموں کی متبادل اور چھوٹے منصوبوں کی صدی

محمد علی شاہ یہ ڈیموں کی متبادل اور چھوٹے منصوبوں کی صدی ہے. اگر ہم …