ہفتہ , ستمبر 21 2019
Home / تازہ ترین / کراچی تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ آرٹس کے نتائج جاری

کراچی تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ آرٹس کے نتائج جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال دوم آرٹس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

نتائج بورڈ کی ویب سائٹ کے علاوہ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی معلوم کیے جاسکتے ہیں، طلباء نتائج معلوم کرنے کیلئے BIEK لکھ کر space دیں پھر اپنا رول نمبر لکھیں اور 8583 پر بھیج دیں۔

چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر انعام احمد نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آرٹس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء میں بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی حبہ ابوذر بنت ابوذر رئیس رول نمبر 953509 نے 1100 نمبرز میں سے 908 نمبرز اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن جبکہ سرسید گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد کی عائشہ رشید بنت عبدالرشید رول نمبر 958579 نے 891 نمبرز اے ون گریڈ کر کے دوسری پوزیشن جبکہ ڈی اے ڈگری کالج فارویمن فیز ایٹ کی کنزیٰ اعجاز بنت اعجاز احمد رول نمبر 965707 نے 888 نمبرز اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ناظم امتحانات عظیم احمد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرٹس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء میں 14543 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جس میں سے 14041 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 4126 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 29.39 فیصد رہا۔

کامیاب ہونے والے طلباء میں سے 13 اے ون گریڈ، 160 اے گریڈ، 780 بی گریڈ، 1581 سی گریڈ، 1445 ڈی گریڈ جبکہ 147 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔

Check Also

’’یو ایس پاکستان سینٹر فار ایڈوانس اسٹڈیز‘‘ سے 40 طلبہ کی گریجویشن

جامشورو (اسٹاف رپورٹر) امریکی قونصل جنرل جو این ویگنر نے مہران یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ …